Notice
Monthly Al-Abrar of Zeqa’d 1430 / November 2009ماہنامہ الابرار – ذی قعدہ ۱۴۳۰ بمطابق نومبر ۲۰۰۹ کا شمارہ

The edition of Monthly Alabrar (Urdu) for the month Zeqa’ed 1430 / November 2009 is published on website.

You can read it from this link.

ماہنامہ الابرار – ذی قعدہ ۱۴۳۰ بمطابق اکتوبر/نومبر ۲۰۰۹ کا شمارہ ویب سائٹ پر شائع ہو چکا ہے

سرپرست: حضرت مولانا حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم
خانقاہ امدادیہ اشرفیہ اور جامعہ اشرف المدارس کراچی کا ترجمان

بکھرتے موتی – ملفوظات حضرت مولانا حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم
………

کامل ایمان والا کون ہے؟

ارشاد فرمایا کہ حدیث شریف میں ہے کہ سب سے کامل ایمان اُس شخص کا ہے جس کے اخلاق اچھے ہوں جبکہ ہمارے ذہنوں میں یہ ہے کہ جو زیادہ عبادت کرتا ہے، زیادہ حج اور عمرہ کرتا ہے، زیادہ تسبیح وظیفے پڑھتا ہے اس کا ایمان کامل ہے مگر سرورِ عالم صلی اﷲعلیہ وسلم کا ارشادِ مبارک ہے کہ جس کے اخلاق اچھے ہوتے ہیں اس کا ایمان سب سے زیادہ اعلیٰ اوراکمل ہوتا ہے۔ اعلیٰ اخلاق نہ ہونے کی وجہ سے کم گھرانے ہیں جو سکون سے رہتے ہیں ورنہ کہیں شوہر کی طرف سے زیادتی ہے تو کہیں بیگم کی طرف سے زیادتی ہے جو شوہر کو بے غم نہیں رکھتی، اس کا نام تو بیگم ہے مگراپنے شوہر کو بے غم رکھنا نہیں جانتی۔ اس لیے آج آپ جو کچھ سنیں وہ اپنے بیٹوں، بیٹیوں اور بیویوں کو بھی سنائیں —  مزید پڑھئے